Admin: #sz
بہار رُت میں اجاڑ راستے ،
تکا کرو گے تو رو پڑو گے …
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن ،
سجا کرو گے تو رو پڑو گے …
۔۔۔
تمھارے وعدوں نے یار مجھ کو ،
تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے …
کے زندگی میں جو پھر کسی سے ،
دغا کرو گے تو رو پڑو گے …
۔۔۔
میں جانتا ہوں میری محبت ،
اجاڑ دے گی تمہیں بھی ایسی …
کے چاند راتوں میں اب کسی سے ،
ملا کرو گے تو رو پڑو گے …
۔۔۔
برستی بارش میں یاد رکھنا ،
تمہیں ستائیں گی میری آنکھیں …
کسی ولی کے مزار پر جب
دعا کرو گے تو رو پڑو گے.
سفر شروع تو ھونے دے اپنے ساتھ مرا ..!!
تو خود کہے گی یہ کیسی بلا کے ساتھ ھوں میں..!!
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
یاد ہیں اب بھی اپنے خواب تمہیں
مجھ سے مل کر اداس بھی ہو کیا
بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا
سوچتی ہو تو سوچتی ہو کیا
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
اب مییں سارے جہاں میں ہوں بدنام
اب بھی تم مجھ کو جانتی ہو کیا
کیا کہا عشق جاودانی ہے!
آخری بار مل رہی ہو کیا
میرے سب طنز بے اثر ہی رہے
تم بہت دور جا چکی ہو کیا
دل میں اب سوز انتظار نہیں
شمع امید بجھ گئی ہو کیا
جون ایلیا